اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

کاسمیٹک ٹریٹ منٹ کے بعد خاتون کی حالت خوفناک، کمزور دل افراد نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: کاسمیٹکس سرجری چہرے اور جسم کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے کی جاتی ہے تاہم بعض اوقات اس کے خوفناک نتائج بھی سامنے آسکتے ہیں، ایسا ہی ایک برطانوی خاتون کے ساتھ ہوا۔

انگلینڈ کی رہائشی سارہ گبسن نامی یہ خاتون ایک کاسمیٹکس ٹریٹ منٹ کے بعد خوفناک سائیڈ افیکٹس کا شکار ہوگئیں اور ان کا چہرہ پھول کر کپا ہوگیا۔

سارہ نے ایک سیلون سے 400 پاؤنڈز میں ایک کاسمیٹک ٹریٹ منٹ کروایا تھا، چند دن بعد ان کے مسوڑھے اور گلے میں شدید سوجن پیدا ہوگئی۔ سارہ کا کہنا تھا کہ وہ اسے دیکھ کر سخت گھبرا گئیں اور انہیں لگا کہ وہ مر جائیں گی۔

سارہ کو جو دوا انجیکٹ کی گئی اس کے بارے میں واضح ہدایات ہیں کہ یہ قابل ڈرماٹولوجسٹ کی زیر نگرانی ہی استعمال کروایا جائے۔

ری ایکشن کے بعد سارہ کو قریبی اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ کے چکر لگانے پڑ گئے جہاں بعد ازاں ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں 10 ہفتے تک ان کا علاج چلا۔

ڈاکٹرز کے مطابق اسرائیلی فرم میں تیار کی جانے والی یہ دوا جو سارہ کو انجیکٹ کی گئی، خطرناک اور جان لیوا الرجی ری ایکشنز کا سبب بن سکتی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سارہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں ہونے والا ری ایکشن نہایت معمولی تھا۔

اپنی کاسمیٹکس ٹریٹ منٹ کے خوفناک ری ایکشنز کے بعد سارہ نے مذکورہ سیلون اور اس کی بیوٹیشنز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں