تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

خوفناک حادثے نے خاتون کا حلیہ ہی بدل دیا

ڈبلن : خوفناک ٹریفک حادثے کے دوران 36 سالہ خاتون اپنی پیشانی سے محروم ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن کی رہائشی خاتون کے ساتھ یہ خوفناک حادثہ پیش، جس کے بعد خاتون کا چہرہ یکسر تبدیل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کچھ وقت پہلے متاثرہ خاتون اپنے دوست کے ہمراہ گاڑی میں سفر کررہی تھی اور اپنے پاوں کار کے ڈیش بورڈ پر رکھے ہوئے تھے۔

گاڑی 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار سے چل رہی تھی کہ اچانک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے کے دوران مسافر کی حفاظت کےلیے لگا ایئربیگ ہی مسافر کے زخموں کا باعث بن گیا، ایئربیگ کھلنے کی وجہ سے خاتون کے گھٹنے اس کے منہ میں گھس گئے جس کے باعث 36 سالہ گرینی کیلز کے چہرے کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

سرجریوں کے بعد ڈاکٹرز نے چہرے کی دیگر ہڈیاں تو جوڑ دی تاہم پیشانی اس قدر متاثر ہوچکی تھی کہ اسے نکالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

خاتون نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے اپیل کی دوران سفر ڈیش بورڈ پر پاوں رکھ پر مت بیٹھیں کیونکہ کی صورت میں یہ آرام انتہائی تکلیف کا باعث بن جاتا ہے۔

متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا صارفین کو بتایا کہ زندگی بچنے پر خوش ہوں لیکن سرجری کے بعد جب چہرہ دیکھا بہت عجیب لگا کیونکہ میری پیشانی نکالی جاچکی تھی۔

Comments

- Advertisement -