آن لائن سامان آرڈر کرنے سے جہاں آسانی ہے وہیں فراڈ ہونے کی خبریں بھی سامنے آتی رہتی ہیں ایسا ہی کچھ ایک بھارتی خاتون کے ساتھ ہوا جنہوں نے دیوالی کے موقع پر مٹھائی آرڈر کی اور لاکھوں روپے گنوا بیٹھیں۔
بھارت کے شہر ممبئی میں ایک خاتون کو آن لائن مٹھائی منگوانا مہنگا پڑ گیا وہ ایک ہزار کی مٹھائی منگوانے پر اپنے دو لاکھ ستائیس ہزار روپے سے محروم ہوگئیں۔
پوجا نامی خاتون نے دیوالی کے موقع پر ایپ کے ذریعے مٹھائی منگوانے کا سوچا ان کی ایک ہزار روپے کی ٹرانزیکشن فیل ہوگئی۔
تاہم خاتون نے اسی مٹھائی کی دکان پر فون کرکے مٹھائی کا آرڈر دیا تاہم جب پیسوں کی باری آئی تو دکان پر موجود شخص نے نمبر مانگا۔
اس شخص نے ان سے کریڈٹ کارڈ نمبر اور فون پر موصول ہونے والا او ٹی پی شیئر کرنے کو کہا۔
اس کے بعد پوجا نے کارڈ کی تفصیلات اور او ٹی پی کا اشتراک کیا اور چند ہی منٹوں میں ان کے اکاؤنٹ سے 2,40,310 روپے کاٹ لیے گئے۔
تاہم ٹرانزیکشن کا میسج موصول ہونے کے بعد خاتون نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔