جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

گندے جوتے صاف کرنے کا آسان طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : خاتون نے گندے جوتوں کو ایک منٹ میں صاف کرنے کا انوکھا طریقہ بتا دیا۔

سفید جوتے استعمال کرنے والے افراد کو کچھ وقت بعد اپنے جوتے تبدیل کرنا پڑتے ہیں کیونکہ وہ مٹی اور گرد کے باعث اس قدر گندے ہوجاتے ہیں کہ انہیں سوائے تبدیل کرنے کے کوئی اور چارہ ہوتا لیکن اب جوتے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ خاتون نے سفید جوتوں کو صاف کرنے کا طریقہ بتادیا۔

فیتھ چیپل نامی خاتون نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر گندے اور صاف جوتوں کی ویڈیو اپلوڈ کی، جس میں انہوں نے جوتوں کو آسان اور سستے طریقے سے جوتوں کو ایک مرتبہ پھر نیا کرنے کا طریقہ بتایا۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے ایک ٹب میں زمین صاف کرنے والا محلول پانی میں ملایا اور سفید جوتے اس میں ڈبو کر نکالنے اور سفید توتھ پیسٹ سے جوتوں کو اچھی طرح صاف کیا۔

خاتون نے توتھ پیسٹ سے جوتے صاف کرنے کے بعد ان پر کپڑے دھونے والا واشنگ پاوڈر ڈالا اور اس پر تھوڑا سا زمین صاف کرنے والا محلول ڈال کر اسے برش سے اچھی طرح رگڑا اور پھر صاف پانی سے دھو لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں