جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

پاکستانی نژاد خاتون شاہ چارلس کی مشیر خاص مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کی شاہی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر زرین روحی احمد کو شاہ چارلس سوم کا مشیر خاص مقرر کر دیا گیا ہے۔

کسی پاکستانی نژاد کو برطانیہ کی شاہی تاریخ میں پہلی بار بادشاہ کا مشیر خاص مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر زرین روحی احمد کا انتخاب اشتہار کے ذریعے میرٹ پر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر زرین روحی کی بطور مشیر خاص تقرری کی توثیق شاہ چارلس سوم نے کر دی ہے۔

ڈاکٹر زرین برطانیہ میں ملکی اور بین الاقوامی امور کی بہترین ماہرین میں سے ایک ہیں جو شاہ چارلس کے پرائیویٹ سیکرٹری آفس کا حصہ ہوں گی، یہ آفس آئینی، حکومتی اور سیاسی امور کے لیے شاہ چارلس کو مشاورت فراہم کرتا ہے، ان کا عہدہ اسسٹنٹ سیکرٹری کے برابر ہوگا۔

واضح رہے کہ بکنگھم پیلس میں اسسٹنٹ سیکرٹری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

شاہ چارلس نے انتہائی اہمیت کی حامل یہ تقرری برطانیہ کی تمام کمیونٹیز کی حکومتی امور میں شمولیت کی پالیسی کے تحت کی ہے۔ انہوں نے بادشاہی سنبھالنے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ تمام اقلیتوں کے بھی بادشاہ ہیں اور سب کوساتھ لے کر چلیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں