سوشل میڈیا پر آئے دن نت نئی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں جس میں مذاق کو لوگ سچ سمجھ کر بیوقوف بن جاتے ہیں۔
ایسا ہی مذاق لوسینا نامی خاتون نے اپنے شوہر کےساتھ کیا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے، خاتون نے دروازے کے قریب ’بیلٹ‘ رکھا جسے شوہر ’سانپ ‘ سمجھ بیٹھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے دروازے کے قریب ’بیلٹ ‘ رکھا اور شوہر کو آواز دی کہ یہاں پر کچھ ہے ، شوہر جیسے ہی کمرے میں داخل ہوا تو بیلٹ کو ’سانپ ‘ سمجھ کر خوفزدہ ہوگیا اور اسے مارنے کی کوشش کرنے لگا۔
View this post on Instagram
لوسینا نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’شوہر کے ساتھ ایک اور مذاق کیا ہے، وہ سانپوں سے بہت ڈرتے ہیں اور اسے مارنے کے لیے چھری لے کر آگئے حالانکہ یہ انہی کا بیلٹ تھا۔‘
خاتون کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیاگیا اور اس پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ایک خاتون صارف نے لکھا کہ جب وہ چیخے تو میں بھی خوفزدہ ہوگئی تھی، کسی نے ہنستے ہوئے ایموجیز شیئر کیں تو کوئی سانپوں سے نفرت کا اظہار کرنے لگا۔