اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

دیر سے گھر آنے کے عادی شوہر کو بیوی نے بھیانک سزا دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں 35 سالہ خاتون نے دیر سے گھر آنے کے عادی شوہر کو بھیانک سزا دے ڈالی اور کھولتا ہوا تیل اس کے چہرے پر انڈیل دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا، شیو کماری اور اروند کی شادی کو 4 سال ہوئے تھے اور شوہر روزانہ اجرت پر مزدور کرتا تھا۔

شوہر کے دیر سے گھر آنے پر دونوں میاں بیوی میں بحث و تکرار معمولی کی بات تھی، اروند کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ واقعے کے روز بھی دونوں میاں بیوی میں بحث ہوئی لیکن بات بڑھنے سے قبل والدین نے بیچ بچاؤ کروایا اور بات ختم کردی۔

تاہم شیو کماری غصے میں اندھی ہورہی تھی اور صبح 5 بجے اس نے گرم کھولتا ہوا تیل شوہر کے منہ پر انڈیل دیا۔ اروند کو بندیل کھنڈ میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے، اروند کا چہرہ بری طرح جھلس گیا ہے۔

پولیس نے اروند کے اہلخانہ کے بیانات کی بنیاد پر شیو کماری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمہ کو اپنے کیے پر افسوس ہے تاہم اب معاملہ پولیس اور عدالت کے ہاتھ میں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں