جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

خاتون نے ’زندہ‘ ہوتے ہوئے اپنی موت کیوں ظاہر کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اگر کسی سے ادھا رقم لی جائے تو اسے وقت پر ادا نہ کرسکیں تو وقت مانگا جاتا ہے لیکن خاتون جب ادھار کی رقم ادا نہ کرپائی تو اس نے بیٹے کے ساتھ مل کر اپنی ہی موت کا ڈراما کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی ’لیزا‘ نامی ایک خاتون نے 350 ڈالرز سے زائد ادھار لے رکھے تھے جب ان سے رقم کی واپسی کا تقاضا کیا گیا کہ انہوں نے رقم کی ادائیگی کا وعدہ کیا۔

جب لیزا رقم ادا کا انتظام نہ کرسکی تو اس نے مزید وقت مانگا جس پر کمیٹی گروپ نے انہیں دسمبر کا وقت دے دیا۔

- Advertisement -

لیکن دن قریب آنے پر رقم کا انتظام نہ ہوسکا تو خاتون نے بیٹے کے ساتھ مل کر اپنی ہی موت کا ڈرامہ رچایا اور فیس بک پر کفن میں لپٹی اپنی تصویر پوسٹ کرڈالی۔

خاتون کے بیٹے نے لکھا کہ ’حادثے میں والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس پر کمیٹی ممبر کے گروپ نے افسوس کا اظہار کیا لیکن تدفین کے معاملے پر انہیں شک ہوا جس پر جانچ کی گئی تو معلوم ہوا ہے کہ خاتون نے اپنی موت کا ڈرامہ رچایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں