کراچی : گذشتہ روز عباسی شہید اسپتال میں غسل کے دوران مردہ قرار دی گئی زندہ ہونے والی خاتون آج انتقال کر گئی ، ڈاکٹرز نے گزشتہ روز خاتون کومردہ قراردے کرڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے اسپتال عباسی شہید اسپتال میں گزشتہ روز مردہ قرار دی گئی زندہ ہونے والی خاتون آج انتقال کر گئی ، ڈاکٹرسلمیٰ نے کہا خاتون کاانتقال آج صبح5بجکر15منٹ پرہوا،کچھ دیر میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کریں گے۔
یاد رہے گذشتہ روز 50 سالہ رشیدہ بی بی کو طبیعت خرابی کے باعث عباسی شہید اسپتال لایا گیا تھا، ڈاکٹرز نے طبیعت اور ٹیسٹ کی رپورٹس کو دیکھتے ہوئے خاتون کو اسپتال میں ہی داخل کرنے کا مشورہ دیا۔
مزید پڑھیں : کراچی، مردہ قرار دی گئی خاتون غسل کے دوران زندہ ہوگئیں
بعد ازاں ڈاکٹرز نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو بغیر معائنے کے مردہ قرار دیا اور اُن کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ بھی جاری کیا، اہل خانہ نے رشیدہ بی بی کو غسل دینے کے لیے سرد خانے منتقل کیا۔
خاتون کو جب غسل دینے کے لیے لایا گیا اور جیسے ہی اُن پر گرم پانی ڈلا تو وہ اٹھ کر کھڑی ہوگئیں، جس کے بعد وہاں موجود خواتین نے خوف کی وجہ سے دوڑ لگا دی، خاتون کو ہوش میں آنے کے بعد دوبارہ عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا تھا۔