ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

خاتون نے ریچھ کو مکا مار کر کتے کی زندگی بچالی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی خاتون نے ایک سیاہ ریچھ کے منہ پر مکا مار کر اپنے کتے کی زندگی بچالی۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست میئن کے علاقے پورٹر میں پیش آیا جہاں امریکا سے تعلق رکھنے والی 64 سالہ خاتون لین کیلی نے ایک سیاہ ریچھ کے منہ پر مکا مار کر اپنے کتے کی زندگی بچائی ہے۔

لین کیلی نے بتایا کہ ’ میں نے اپنے گھر کے قریب ریچھ کو کتے کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا تھا، پھر میں نے دیکھا کہ میرا کتا گھر کے سامنے پہاڑی کی جانب بھاگ رہا ہے‘۔

- Advertisement -

لین نے مزید بتایا کہ میں نے کتے کو چیختے ہوئے سنا تو میں بھاگ کر اس کی طرف گئی اور اسے واپس آنے کو کہا، جب میرا کتا میری جانب آیا تو اس کے پیچھے ایک ریچھ بھی تھا۔

’ریچھ نے میری جانب دیکھا اور میں نے اس کی آنکھوں میں دیکھا تو مجھے لگا کہ ہم دونوں ایک دوسرے سے ڈر گئے ہیں، میں نے چیخ کر ریچھ کو ڈرانے کی کوشش کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا، جس کے بعد میں نے ریچھ کے منہ پر مکا مارا‘۔

لین کا کہنا تھا کہ ’ریچھ مجھ سے لمبا تھا تو میں نے اسے آتے دیکھ کر چیخنا چلانا شروع کر دیا، میں وہاں سے بھاگنا نہیں چاہتی تھی کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ وہ مجھے پکڑلے گا تو میں نے مکا مارنے کی کوشش کی’۔

مکے کے جواب میں ریچھ نے خاتون کو کاٹ لیا تھا جس کے باعث انہیں اسپتال لے جایا گیا، حکام کے مطابق ہم شہریوں کو ریچھ سے مقابلہ کرنے کا مشورہ نہیں دے سکتے اور ممکنہ طور پر مکا مارنے کی وجہ سے جانور نے کاٹا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں