امریکا میں ایک شخص نے چلتی ٹرین میں درجنوں مسافروں کے سامنے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ریاست پنسیلوانیا میں پیش آیا جہاں چلتی ٹرین میں ایک اجنبی شخص نے دیگر مسافروں کی موجودگی میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت ٹرین میں موجود کسی بھی شخص نے خاتون کی مدد نہیں کی اور نہ ہی کسی مسافر نے سفاک شخص کو ایک گھناؤنے عمل سے روکنے کی کوشش کی۔
البتہ ٹرین عملے نے پولیس کو اطلاع دی کہ ٹرین میں خاتون کے ساتھ کوئی معاملہ پیش آیا ہے جس پر سی سی ٹی وی فوٹیج سے حملہ آور شخص کی شناخت کی گئی اور بعد ازاں اسے گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کی شناخت 35 سالہ فسٹن نگوئی کے نام سے ہوئی ہے جو سیاہ فام تارک وطن ہے اور اس کا تعلق کانگو سے ہے۔ ڈیلاویر کاؤنٹی کورٹ کے ریکارڈ کے مطابق پر عصمت دری، غیر مہذب حملے اور دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔