جمعہ, جون 13, 2025
اشتہار

ساڑھی نے میاں بیوی میں جھگڑا کروا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آگرہ میں میاں بیوی کے درمیان ساڑھی کے معاملے پر جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ دونوں نے طلاق کے لیے رجوع کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگرہ میں جوڑے نے ایک دوسرے کے خلاف ہراساں کرنے کی شکایات درج کروائیں اور طلاق کی درخواست بھی اس لیے دائر کی کہ بیوی نے وہ ساڑھی پہننے سے انکار کردیا تھا جسے اس کے شوہر نے پہننے کو کہا تھا جس کی وجہ سے ان کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

دیپک نے تقریباً آٹھ ماہ قبل اترپردیش کے ہاتھرس ضلع کی خاتون سے شادی کی تھی۔

دیپک چاہتا تھا کہ بیوی اس کی پسند کی ساڑھیاں پہنیں لیکن وہ اپنی پسند کی ساڑھی پہننے پر بضد تھی جس کی وجہ سے ان کے درمیان آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

کونسلرز کے ساتھ بار بار ملاقاتوں کے باوجود جوڑے کے درمیان معاملات طے نہیں پاسکے اور بالآخر پولیس سے رجوع کیا اور کہا کہ شادی توڑنا چاہتے ہیں، اس معاملے کی شناخت مارچ میں ہونے والی ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دونوں کو ایک ساتھ رہنے پر راضی کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں لیکن ساڑھی کے انتخاب کا تنازع حل کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں