تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کرونا میں مبتلا ہونے کی دعویدار خاتون کو اشیاء خورد و نوش پر کھانسنا مہنگا پڑگیا

واشنگٹن : کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون نے سپر اسٹور میں کھانس کر لاکھوں روپے مالیت کی سبزیاں ضائع کروا دیں، عدالت نے خاتون کو دو سال قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست پنسلوینا میں واقع ایک سپر اسٹور میں یہ خوفناک واقعہ گزشتہ برس مارچ میں پیش آیا تھا، جب کرونا وائرس ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا تھا اور ہزاروں افراد یومیہ بنیادوں پر لقمہ اجل بن رہے تھے۔

ایسی صورتحال میں جب لاکھوں لوگ کرونا کا شکار ہوکر صفحہ ہستی سے مٹ گئے، ایک خاتون سپر مارکیٹ میں داخل ہوئی اور یہ کہہ کر کہ وہ کرونا وائرس میں مبتلا ہے، کھانے پینے کی اشیاء پر کھانسنا شروع کردیا جن کی مالیت 35 ہزار ڈالرز (26 لاکھ روپے) تھی۔

کرونا میں مبتلا ہونے کی دعویدار خاتون کے سبزیوں و دیگر کھانے کی اشیاء پر کھانسنے کی وجہ سے سپر مارکیٹ انتظامیہ کو لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء خورد و نوش ضائع کرنا پڑیں تاکہ دیگر افراد وائرس سے متاثر نہ ہوں۔

واقعے کی اطلاع ہونے پر پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے خاتون کو گرفتار کیا اور کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا، جس کے بعد پولیس نے خاتون کو عدالت میں پیش کردیا۔

عدالت میں خاتون نے بیان دیا کہ واقعے کے وقت وہ شراب کے نشے میں تھی، لہذا اس کی معافی قبول کی جائے۔

عدالت نے خاتون کی معافی قبول کی لیکن اس کے باوجود دو سال قید کی سزا اور سپر مارکیٹ کو 30 ہزار ڈالر ہرجانہ دینے کی سزا سنائی۔

Comments

- Advertisement -