جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

’ایک دن کی قید اور 10 روپے جرمانہ‘: عدالت نے خاتون کو دلچسپ سزا کیوں سنائی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیر کی عدالت نے خاتون کو دلچسپ سزا سنائی جو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔

پولیس نے 5 اگست 2013 کو ہجیرا میں کارروائی کے دوران ایک گھر سے 950 گرام منشیات برآمد کی تھی۔ کیس کا ٹرائل مجسٹریٹ کورٹ میں چلا جبکہ پولیس نے 11 ستمبر 2013 کو چالان پیش کیا تھا۔

11 سال تک کیس ٹرائل مجسٹریٹ کورٹ میں چلنے کے بعد معلوم ہوا کہ برآمد کی گئی منشیات کا وزن 950 گرام نہیں بلکہ بیگ کے ساتھ 1 کلو گرام تھا، یہی وجہ تھی کہ عدالت نے کیس خصوصی عدالت کو منتقل کر دیا تھا۔

- Advertisement -

آج سماعت کے دوران 71 سالہ ضعیفہ نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ پچھلے 11 سال سے کیس کا سامنا کرتے ہوئے تھک چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیس محض اس لیے دوبارہ ٹرائل کورٹ منتقل کیا جا رہا ہے کہ ضبط کی گئی منشیات کی مقدار 950 گرام نہیں بلکہ 1 کلو گرام تھی، اس طرح دوبارہ سے ٹرائل شروع ہوگا اور بیانات قلمبند ہوں گے۔

ضعیفہ کا کہنا تھا کہ 71 سالہ عمر ہو چکی ہے اب مزید کیس نہیں لڑ سکتی۔ انہوں نے بیان دیا کہ پولیس کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات قبول کرتی ہوں۔

گوالیر کی عدالت نے خاتون کے اس بیان پر فوراً فیصلہ سنا دیا اور انہیں ایک دن کی قید اور 10 روپے جرمانے کی سزا دے کر کیس نمٹا دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں