ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور پر تھپڑ برسا دیے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک خاتون نے سرعام ٹیکسی ڈرائیور کی درگت بنادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کی ٹیکسی ڈرائیور کی پٹائی کرنے کا واقعہ نئی دہلی میں پیش آیا، دو خواتین اسکوٹی پر موجود تھیں اور سڑک پر ٹریفک کی وجہ سے کیب ڈرائئیور خاتون کو جگہ نہیں دے سکا جس کے بعد خاتون نے اسکوٹی سے اتر کرکے ٹیکسی ڈرائیور کی پٹائی کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ٹیکسی ڈرائیور کا گریبان پکڑ کر سرعام پر اس پر تھپڑوں کی برسات کررہی ہیں۔
ویڈیو میں نیلی شرٹ اور ماسک پہنی خاتون کو ٹیکسی ڈرائیور کو مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے اس حوالے سے پولیس کو کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی جس کی وجہ سے خاتون کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

ٹیکسی ڈرائیور پور خاتون کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوری ہے جس میں صارفین کی جانب سے خاتون کے اقدام کو تشدد کہا جارہا ہے اور ان پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں