جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

’کماتے کیوں نہیں ہو؟‘: بیوی نے شوہر کو سڑک پر تھپڑ جڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آج کل لوگوں میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے سبب سڑکوں پر جھگڑے ہونا عام سی بات ہوگئی ہے۔ اگرچہ زبانی جھگڑے اکثر ہوتے ہیں لیکن یہ بعض اوقات پُرتشدد بھی ہو جاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں بیوی کو سڑک پر سرعام شوہر کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہے جس پر لوگ اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق رکن اسمبلی رکشہ ڈرائیور سے تھپڑ پڑنے پر چل بسا

وائرل ویڈیو میں بیوی کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ اس کا شوہر کماتا نہیں ہے۔ خاتون نے شوہر کو گریبان سے پکڑا اور ایک دکان کے سامنے تھپڑ جڑ دیا۔ موقع پر لوگوں کا ہجوم بھی موجود تھا لیکن کسی نے مداخلت نہیں کی۔

خاتون نے کہا کہ تم میری کمائی کھاتے ہو اور مجھ پر حکم چلاؤ گئے۔ شوہر نے اپنا مؤقف پیش کرنے کی کوشش کی تو بیوی ایک اور تھپڑ لگا دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

  • اسے کس نے حق دیا کہ وہ اسے سرعام شرمندہ کرے؟
  • کیا بیوی کی جانب سے شوہر کو تھپڑ مارنے یا تشدد کا نشانہ بنانے کا یہ رجحان ہے یا یہ ہمیشہ سے تھا لیکن نمایاں نہیں ہو رہا تھا؟
  • اس واقعے نے مجھے یاد دلایا کہ کامیڈین کرس راک نے کہا تھا ’صرف خواتین، بچوں اور کتوں سے غیر مشروط محبت کی جاتی ہے‘
  • شوہر پر رحم کریں
  • صرف اس وجہ سے کہ وہ ابھی کما نہیں رہا، اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ عوام میں تھپڑ کھانے کا مستحق ہے، یہ محبت نہیں زیادتی ہے
  • کمانے کیلیے جدوجہد کرنا کوئی جرم نہیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں