منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

خاتون نے پراٹھا منگوایا سانپ لپٹ کر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں خاتون کو پراٹھے کے پارسل میں سانپ کی کھال کا استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالہ کے ضلع ترواننت پورم میں ایک خاتون اس وقت دنگ رہ گئی جب اسے مبینہ طور پر اس کے فوڈ ڈیلیوری کے پارسل سانپ کی کھال ملی۔

یہ واقعہ 5 مئی کو پیش آیا جب پریا نامی کسٹمر نے شالیمار ہوٹل چنتھامکو سے پراٹھا منگوایا جب اس نے کھانے کا پارسل کھولا تو اسے پیکیج کے اندر سانپ کی کھال کا آدھا انگلی لمبا ٹکڑا ملا جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئی۔

سانپ کی کھال دیکھ کر اہلخانہ نے فوری شکایت درج کروائی جس کے بعد میونسپلٹی حکام اور پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

فوڈ سیفٹی کے اسسٹنٹ کمشنرانیل کمار نے کہا کہ ریسٹورنٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ہوٹل مالکان کو مکمل صفائی کے بعد ہی کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پراٹھے کے ساتھ سانپ کی کھال کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں