اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

بھارت میں بچوں کے سامنے ماں قتل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں چاقو بردار شخص نے بچوں کے سامنے ماں کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کی مصروف شاہراہ پر دن دیہاڑے چاقو بردار شخص نے گود میں بچوں کو لے جانے والی ماں کو چاقو کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ اور قاتل ایک دوسرے کے سابق پڑوسی تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اس وقت چاقو سے مارا گیا جب وہ قریبی بازار سے اپنے کمسن بچوں کے ساتھ گھر جارہی تھی، بچوں کی عمریں دو اور پانچ سال تھیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دوپہر دو بجے کے وقت خاتون کو قتل کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور موقع سے فنگر پرنٹس لینے کے لیے فرانزک ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں