جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی میں چھریوں کے وار سے خاتون قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں مبینہ طور پر پڑوسی نے چھریوں کے وار سے خاتون کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوکراچی سیکٹرفائیو جے میں چھریوں کے وار کر کے خاتون کو قتل کر دیا ‏گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جان لینے والا خاتون کا پڑوسی ہے۔

پولیس نے مفرور ملزم کے تین بھائیوں کو حراست میں لے لیا ہے مقتولہ اور ملزم کے اہلخانہ میں ‏کچرا پھینکنے پر پہلے بھی لڑائی جھگڑا ہوتا رہا ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق وکالت کے شعبے سے منسلک مقتولہ صبا اپنے ملازم کے ساتھ موٹرسائیکل ‏پر کہیں جا رہی تھی کہ اس دوران پڑوسی غضنفر نے حملہ کیا۔

خاتون کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا ہے اور پولیس نے جائے وقوعہ سے ابتدائی ‏شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں