بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

یو اے ای، شوہر سے جھگڑا، خاتون واشنگ مشین اور فرنیچر لے اڑی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں عرب خاتون شوہر سے جھگڑنے کے بعد گھر کی واشنگ مشین اور فرنیچر لے اڑی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق راس الخیمہ کی عدالت میں شوہر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں اس نے موقف اختیار کیا کہ گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی اور اس کا بھائی گھر سے واشنگ مشین اور فرنیچر لے کر غائب ہوگئے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق خاتون اور اس کے شوہر کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد وہ گھر چھوڑ کر میکے چلی گئی تھی۔

شوہر نے راس الخیمہ پولیس میں شکایت درج کروائی جس میں کہا گیا کہ بیوی، اس کے بھائی اور بھابھی نے اس کی اجازت کے بغیر گھریلو سامان بشمول واشنگ مشین، کچھ کرسیاں، ایک میز اور برتن چوری کیے ہیں۔

پولیس نے شکایت پر بیوی کو طلب کیا تھا تو انہوں نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کچھ نہیں چوری کیا، جو سامان لیا وہ ہمارے گھر کا تھا۔

خاتون نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ یہ تمام برتن میری ماں نے خرید کر مجھے مہیا کیے تھے، اپنے شوہر کو واشنگ مشین اور دیگر سامان واپس کرنے کے لیے تیار ہوں۔

راس الخیمہ کی عدالت نے فیصلہ سنانے کے لیے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں