پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

اسکول یونیفارم گندا کرنے پر سفاک ماں نے 8 سالہ بیٹے کے ساتھ کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست ہریانہ میں سفاک ماں نے 8 سالہ بیٹے کی صرف اس لیے جان لے لی کیونکہ معصوم نے اسکول یونیفارم گندا کر دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول کی شناخت کارتک کے نام سے ہوئی جس کا قصور یہ تھا کہ 13 مئی کو اس نے اسکول یونیفارم گندا کر دیا تھا جس پر ملزمہ طیش میں آگئی۔

ملزمہ نے بطور سزا 8 سالہ بیٹے کو بغیر کپڑوں کے گھر کے باہر کھڑا کر دیا اور جب معصوم نے اندر آنے پر اصرار کیا تو گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔

- Advertisement -

سفاک خاتون نے بیٹے کی لاش کو بستر پر اس انداز میں رکھ دیا جیسے وہ سو رہا ہو۔ جب مقتول کا والد آیا تو ملزمہ نے بتایا کہ کارتک اٹھ نہیں رہا۔ والد بیٹے کو بے ہوشی کی حالت میں فوراً اسپتال لے کر پہنچا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

بعدازاں، معاملے کا علم ہونے پر پولیس ملزمہ کے گھر پہنچی اور شک کی بنیاد پر خاتون کو حراست مین لے لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون سے پوچھ گچھ جاری ہے جبکہ مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا کہ ملزمہ اکثر اپنے بیٹے کو مارتی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں