12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

خاتون کو چڑیل قرار دے کر زندہ جلا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست آسام کے ضلع سونیت پور میں مشتعل افراد نے خاتون کو چڑیل ہونے کے شبے میں زندہ جلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوس ناک واقعہ بہاری گاؤں میں پیش آیا جہاں 6 ملزمان اتوار کی شب 9 بجے کے قریب اُس قت متقولہ کے گھر پر حملہ آور ہوئے جب وہ کھانا پکانے میں مصروف تھیں۔

مقتولہ کی شناخت سنگیتا کپی کے نام سے ہوئی جن کا تعلق آدیواسی برادری سے تھا۔ ان کے شوہر رام کپی نے اپنے بیان میں واقعے کی تفصیلات پولیس کو بتائیں۔

- Advertisement -

رام کپی کے مطابق اتوار کی شب 6 مشتعل ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور اہلیہ کو چڑیل کہہ کر اس پر حملہ آور ہوئے، جب میں نے مداخلت کی تو انہوں نے مجھ پر بھی تشدد کیا۔

مقتولہ کے شوہر نے ملزمان سے کہا کہ انہیں غلط فہمی ہوئی ہے۔ رام کپی نے بتایا کہ میں نے اُن سے کہا آپ لوگ صبح آ جائیں بیٹھ کر بات کرتے ہیں لیکن وہ نہیں مانے۔

ملزمان نے مبینہ طور پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ سنگیتا کپی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ سکیں۔

پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا جن کی شناخت رام کپی نے کی۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں