تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خاتون کو اژدھے نے زندہ نگل لیا، خوفناک ویڈیو (بچے ہرگز نہ دیکھیں)

انڈونیشیا میں 54 سالہ خاتون کو 22 فٹ لمبے اژدھے نے زندہ نگل لیا، شکاری اژدھے کو پکڑ کر جب اسے کاٹا تو بوڑھی خاتون کی باقیات برآمد ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 54 سالہ خاتون جہرہ اتوار کو لاپتہ ہوگئی تھی اور معمول کے مطابق جمبی کے علاقے میں باغات سے ربڑ جمع کرنے کے بعد گھر نہیں پہنچی جس پر اہل خانہ تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

اس حوالے سے بیٹارا جمبی پولیس کے سربراہ نے اے کے پی حریفہ نے بتایا کہ خاتون کے گھر واپس نہ پہنچنے پر اس کے شوہر نے اس علاقے کی تلاشی لی جہاں اس کی بیوی ربڑ جمع کرنے گئی تھی اور تلاشی کے دوران اسے اپنی بیوی کی سینڈل، جیکٹ، ہیڈ اسکارف اور چاقو ہی مل سکا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص اگلے روز گاؤں کے دیگر افراد کو لے کر اس جگہ دوبارہ اگلے دن، وہ ایک تلاشی پارٹی کے ساتھ اسی جگہ واپس آیا اور وہاں اس نے پھولےہوئے پیٹ کے ساتھ ایک طویل اژدھے کو وہاں پڑے دیکھا اور محسوس ہو رہا تھا کہ اس نے وہاں کافی مقدار میں خوراک کھائی تھی۔

مذکورہ شخص کے ساتھ آئے گاؤں کے افراد اور رضاکاروں نے فوری طور پر اس اژدھے کو پکڑ کر قابو میں کر لیا۔

اس خوفناک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیہاتی اژدھے کی کھال کو کاٹ رہے ہیں جس کے اندر سے خاتون کی چبائی ہوئی لاش کی باقیات نکل آئیں۔

ہر کوئی یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گیا، مقامی ترجن گاجا گاؤں کے سربراہ انیٹو نے کہا کہ جس خاتون کو ہم تلاش کر رہے تھے وہ اس اژدھے کی خوراک بننے کے بعد اس کے پیٹ میں تھی۔

اینٹو نے پیش گوئی کی کہ اس طویل اژدھے کے خاتون کو گھیر کر شکار کرنے بعد اور مکمل نگلنے سے پہلے اس کا دم گھٹنے میں کم از کم دو گھنٹے لگے ہوں گے۔

اینٹو نے دعویٰ کیا کہ اس سے قبل اس علاقے میں 27 فٹ لمبا اژدھا بھی دیکھا گیا ہے جس کا وہ شکار ہونے سے بچ گیا تھا۔

دوسری جانب واقعے کے بعد قریبی دیہات کے رہائشیوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور وہ اس بات سے پریشان ہیں کہ جنگل میں اتنے بڑے اژدھے مزید انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -