تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سرپھری خاتون کا ناقابل یقین اسٹنٹ، ویڈیو دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

آپ نے سوشل میڈیا پر بہت سی خطرناک ویڈیوز دیکھی ہوں گی لیکن ہم جو مناظر دکھانے جارہے وہ آپ نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک سرپھری خاتون نوڈلز بناتے ہوئے خطرناک کرتب دکھا رہی ہیں، یقیناً گرم پین اور اس میں موجود نوڈلز سے کھیلنا کسی کو بھی دنگ کردینے کے لیے کافی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کس مہارت سے نوڈلز بناتے ہوئے گانے کے دوران گرم پین کو اپنے سر کے اوپر گھما کر رقص کررہی ہیں، عورت نے اس انداز سے پین تھام رکھا تھا کہ اس میں سے کوئی بھی شے باہر نہیں آئی۔

خاتون نے گنگنم اسٹائل میوزک پر ڈانس کیا اور سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا، اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں، رقص کے دوران خاتون کا ہیئر بینڈ بھی گرا لیکن انہوں نے اپنا ڈانس جاری رکھا۔

اطراف میں کھڑے لوگوں نے حیرت انگیز مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کیے۔

Comments

- Advertisement -