تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سعودی عرب، عدالت کا دوسری شادی کرنے والی خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ

جدہ: سعودی عرب کی مقامی عدالت نے دوسری شادی کرنے والی خاتون کے حق میں تاریخی فیصلہ جاری کردیا۔

سعودی گیزیٹ کی رپورٹ کے مطابق جدہ کی سول اسٹیٹس کورٹ نے رواں ہفتے دوسری شادی کرنے والی خاتون کی درخواست پر سماعت کی اور اُن کے حق میں فیصلہ جاری کیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کی پہلے شوہر سے راہیں جدا ہوگئیں جن سے اُن کی سات سالہ بچی ہے، اب انہوں نے حال ہی میں دوسری شادی کی اور وہ بچی کو اپنے ساتھ رکھنے کی خواہش مند تھیں۔

خاتون نے عدالت کو بتایا کہ بیٹی کو پہلے شوہر نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور وہ ملنے بھی نہیں دیتا جبکہ میں چاہتی ہوں کہ بیٹی بلوغت تک میرے ساتھ رہے۔

عدالت نے خاتون کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اُن کے حق میں فیصلہ جاری کیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں اقامہ سے متعلق غیرملکیوں کیلئے اہم ہدایت

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بچی کے بہترین مستقبل اور اچھی پرورش کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی ماں کے ساتھ رہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے دوسرے شوہر نے بچی کو ماں کے ساتھ رہنے کی اجازت دی ہوئی ہے جس کی بنیاد پر خاتون نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بچی سے ملاقات باپ کا بنیادی حق ہے لہذا دونوں کو کوئی ملاقات سے نہیں روک سکتا، اگر ماں چاہے تو اپنے گھر کے علاوہ کہیں اور بھی باپ بیٹی کو ملوا سکتی ہے۔

سعودی گیزیٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اُن مطلقہ خواتین کے لیے بہت اہم ہیں جو شوہر سے علیحدگی کے بعد دوسری شادی کرتی ہیں اور اسی بنیاد پر شوہر انہیں بچوں سے دور کردیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -