جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

شوہر کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’بلاک‘ کرنا بیوی کو مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں شوہر کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کرنا اہلیہ کو مہنگا پڑ گیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست راس الخیمہ کی عدالت نے شوہر کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کرنے والی اہلیہ کو 8 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنادی۔

الزامات کی پراسیکیوشن شیٹ کے مطابق عرب خاتون نے شوہر کے زیر ملکیت ایک مساج سینٹر کے انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کا پاس ورڈ تبدیل کیا اور دھمکی دی تھی کہ وہ اسے ختم کردیں گی۔

اہلیہ نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرکز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مالک ہیں انہیں سینٹر کھولنے سے پہلے ہی میں نے بنایا تھا۔

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ جو مرکز کے مالک تھے میں نے انہیں منیجر مقرر کیا اور اسی وجہ سے انہوں نے سینٹر کے صارفین کے ساتھ دو سوشل میڈیا اکاؤنٹ شیئر کیے۔

دوسری جانب شوہر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی نے دھمکی دی تھی کہ وہ مرکز کے منیجر کی حیثیت سے اپنا نام خواتین گاہکوں کو بھیجے گی جب اس نے اسے مساج سینٹر میں پائے جانے والے کچھ انتظامی مالی بے ضابطگیوں کے بارے میں متنبہ کیا۔

عدالت نے فریقین کے موقف کو سننے کے بعد خاتون کو شوہر کے موبائل کا بغیر اجازت استعمال کرنے پر 5 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی اور عدالت کی فیس 3 ہزار درہم بھی خاتون کو ادا کرنا ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں