جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

خاتون اپنا ہی دل میوزیم میں دیکھ کر حیران رہ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں ایک خاتون نے جب اپنا ہی دل میوزیم میں نمائش کے لیے رکھا دیکھا تو حیران رہ گئیں۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں جینیفر سوٹن نامی خاتون ہنٹیرین میوزیم میں اپنا دل دیکھنے گئیں، جو 16 سال قبل ان کے جسم سے نکالا گیا تھا، اپنے دل کو صحیح حالت میں دیکھ کر وہ حیران اور خوش ہو گئیں۔

دراصل، 38 سالہ جینیفر سوٹن نے 2007 میں دل کا ٹرانسپلانٹ کروایا تھا، وہ کارڈیو مایوپیتھی (cardiomyopathy) (دل کے عضلات کی سختی) نامی مرض کا شکار ہو گئی تھیں، جس کے لیے دل کی پیوندکاری ضروری تھی۔

ڈونر ملنے کے بعد ان کے دل کی پیوندکاری کی گئی، اور اس طرح انھوں نے نئی زندگی کا آغاز کیا، اب جینیفر کا یہ خراب دل ہنٹیرین میوزیم میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے، جسے وہ سولہ سال بعد دیکھنے گئیں تو یہ ان کے لیے ایک غیر معمولی تجربہ ثابت ہوا۔

جینیفر نے کہا کہ اپنا دل خود دیکھنا ایک بڑا تحفہ ہے، مجھے امید ہے کہ اسے دیکھ کر لوگ اعضا کے عطیے کے ذریعے زندگیاں بچانے کی طرف راغب ہوں گے۔

جینیفر نے بتایا کہ وہ کامیاب سرجری کے بعد سے بالکل صحت مند ہے، جینیفر کی اب شادی بھی ہو چکی ہے، اور وہ اپنے نئے دل کو صحت مند رکھنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں