اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

خاتون نے بغیر ٹکٹ امریکا سے فرانس تک سفر کیسے کیا؟ جان کر حیران رہ جائیں

اشتہار

حیرت انگیز

بغیر ٹکٹ بس یا ٹرین کا سفر غیر معمولی نہیں مگر ایک خاتون کو بغیر ٹکٹ جہاز میں سوار ہو کر امریکا سے پیرس پہنچ گئی۔

بغیر ٹکٹ کسی بھی ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا قانوناً جرم ہے تاہم پھر بھی لوگ لوکل بسوں یا ٹرینوں میں بلا ٹکٹ سفر کرتے اور اکثر پکڑے بھی جاتے ہیں مگر امریکا میں تو ایک خاتون بغیر ٹکٹ ہوائی جہاز میں سوار ہوئی اور فرانس کے دارالحکومت پیرس جا پہنچی۔

امریکی اخبار کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ نیویارک سے پیرس جانے والی فلائٹ میں پیش آیا جہاں جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر تعطیلات کے باعث مسافروں کے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چیک پوائنٹس پر تعینات اہلکاروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بغیر بورڈنگ اور ٹکٹ کے جہاز میں سوار ہونے کے بعد فرانس جا پہنچی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون نے مسافروں کے رش میں دو شناختی کاؤنٹرز کو بائی پاس کیا اور اس کے بعد بورڈنگ پاس جاری کرنے والے اسٹیشن سے بھی گزر گئی۔

خاتون کے بغیر ٹکٹ اور بورڈنگ ہوائی سفر کرنے کا راز سفر کے اختتام کے قریب کھلا جب جہاز کے عملے کو پتہ چلا کہ ایک خاتون جہاز کے باتھ روم میں موجود ہے جو بغیر ٹکٹ سفر کر رہی ہے۔

جہاز کے پیرس لینڈ کرتے وقت عملے نے مسافروں کو اس حوالے سے ہوشیار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جہاز کے لینڈ کرنے کے بعد پیرس پولیس سنگین سیکیورٹی ایشو کے باعث جہاز میں داخل ہو رہی ہے۔

کپتان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ تمام مسافر اس وقت تک جہاز میں ہی بیٹھے رہیں، جب تک کہ بغیر ٹکٹ مسافر کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا۔

مذکورہ ایئر لائن نے خاتون مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ اس نے شنات کے کاؤنٹرز کو کیسے بائی پاس کیا جب کہ اس بارے بھی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں کہ فرانسیسی پولیس نے خاتون کے ساتھ کیا سلوک کیا۔

تاہم اس حوالے سے ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے ایک ترجمان کے مطابق مذکورہ خاتون نے دو جگہ سکیورٹی سکریننگ مکمل کرکے جہاز پر سوار ہوئی جس کا مطلب ہے کہ ان کے پاس کوئی ممنوعہ شے نہیں تھی اور اس سے پرواز کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں