منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

بیوی کی شوہر کو گاڑی سے روندنے کی کوشش، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

میاں بیوی کے درمیان معمولی نوک جھونک تو ہر گھر میں ہوجاتی ہے لیکن ایسا جھگڑا آپ نے شاید ہی کبھی دیکھا ہوگا جس میں بیوی شوہر کی جان کی دشمن بن جائے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں بیوی نے شوہر کو گاڑی تلے روندنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی خاتون اپنے شوہر کو کار تلے کچلنے کی بارہا کوشش کررہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کا شوہر سیاہ رنگ کی گاڑی کی ڈگی سے سامان نکال رہا ہوتا ہے اسی دوران خاتون گاڑی کو ریورس گیئر میں ڈالتے ہوئے شوہر کو کچلنے کی کوشش کرتی ہے۔

شوہر کے بھاگنے کے باوجود وہ کئی بار گاڑی تلے شوہر کو روندنے کی کوشش کرتی رہی، شوہر خوش قسمتی سے بچ گیا لیکن خاتون کی گاڑی کو ضرور نقصان پہنچا۔

خاتون اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکی تو اس نے گاڑی سے نکل کر شوہر سے جھگڑا شروع کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں