تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بھارت: کورونا سے ’مرنے‘ والی خاتون اچانک گھر لوٹ آئی

نئی دہلی: بھارت میں کورونا سے مرنے والی خاتون اچانک گھر لوٹ آئی جسے دیکھ کر گھر والے حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں اہلخانہ نے کورونا سے انتقال کرنے والی 75 سالہ خاتون کی آخری رسومات ادا کیں لیکن کچھ دن بعد خاتون زندہ سلامت گھر لوٹ آئی۔

خاتون کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال میں 12 مئی کو داخل کرایا گیا تھا، 15 مئی کو خاتون کے شوہر جب چیک اپ کے لیے اسپتال گئے تو پتا چلا کہ ان کی اہلیہ اپنے بیڈ پر موجود نہیں ہیں، انہیں اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ انہیں دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وارڈز میں تلاش کرنے کے باوجود جب شہری کو اہلیہ نہ ملی تو انہیں اسٹاف نے مردہ خانے میں تلاش کرنے کا کہا جس کے بعد اس شخص کو اپنی اہلیہ سے ملتی جلتی لاش اسپتال کے مردہ خانے میں نظر آگئی۔

بعدازاں اسپتال انتظامیہ نے خاتون کو اسی کی اہلیہ بتا کر میت گھر لے جانے کی اجازت دے دی اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا لیکن اس کے کچھ روز بعد ہی مردہ قرار دے کر جلائی جانے والی خاتون گھر لوٹ آئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جس خاتون کو مردہ قرار دیا گیا وہ اسپتال میں زیر علاج تھیں اور کورونا سے صحت یاب ہوگئیں جس کے بعد انہیں جب کوئی لینے نہ آیا تو وہ خود گھر پہنچ گئیں جبکہ گھر والوں نے اسپتال کے عملے کی غلطی کی وجہ سے کسی اور کی آخری رسومات ادا کردیں۔

Comments

- Advertisement -