تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چوری میں مصروف خاتون کے اپنے بچے جھلس گئے

فلوریڈا : امریکہ میں ایک چور خاتون کے ساتھ ایسا خوفناک واقعہ پیش آیا جس نے دیکھنے والوں کے بھی ہوش اڑا کر رکھ دیے، کار میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کی پولیس نے گزشتہ ہفتے ایک خاتون کو گرفتار کیا جب وہ اپنے دو بچوں کو کار میں بٹھا کر شاپنگ مال میں خریدار بن کر چوری کرنے پہنچی۔

رپورٹ کے مطابق 24 سالہ ایلیسیا مور نے 26 مئی کو ڈیلارڈ کے ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے باہر اپنی گاڑی کھڑی کی اور اپنے دو بچوں کو گاڑی کے اندر چھوڑ کر چلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ملزمہ جب سامان چوری کرنے میں مصروف تھی کہ اس دوران اچانک کار میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور اس میں موجود بچے جھلسنے لگے۔

خاتون جب ایک گھنٹے بعد شاپنگ مال سے باہر نکلی تو اس نے دیکھا کہ اس کی کار پوری طرح سے آگ کے شعلوں میں لپٹی ہوئی ہے، پولیس کے مطابق اس نے مبینہ طور پر چوری شدہ سامان وہیں چھوڑ دیا اور باہر کی جانب بھاگی۔

car fIre

موقع پر موجود افراد نے فوری طور امدادی ٹیموں کو آگاہ کیا جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے کار کے اندر سے بچوں کو شدید زخمی حالت میں باہر نکال طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا۔

سٹی آف اوویڈو کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار میں لگنے والی آگ انتہائی شدید نوعیت کی تھی، آگ کی تپش سے کار کے شیشے دھماکے سے پھٹ گئے اور اندر سے شعلے اور دھواں اٹھ رہا ہے۔

بعد ازاں پولیس نے ملزمہ ایلیسیا مور حراست میں لے لیا، ملزمہ پر بچوں کو نظر انداز کرنے اور شاپنگ مال سے چوری کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -