12.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سفاک بیوی نے سوئے ہوئے شوہر کو جلا کر مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

بیوی نے شوہر سے بےوفائی کا بدلہ لینے کیلئے اسے سفاک طریقے سے قتل کردیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تونس میں پولیس نے رواد کے علاقے میں ایک خاتون کو اس وقت گرفتار کیا جب اس نے اپنے شوہر کو سوتے ہوئے جلا کر مار ڈالا۔

تونس کے اخبار "صباح” کی رپورٹ کے مطابق ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ بیوی نے اپنے شوہر کے جسم پر اس وقت پیٹرول انڈیل دیا جب وہ سو رہا تھا۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس کے شوہر نے اسے دھوکہ دیا تھا اور اس کے کسی دوسری خاتون کے ساتھ مبینہ تعلقات تھے۔

- Advertisement -

ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ "8 جولائی کو سول پروٹیکشن کی طرف سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ ضلع رواد میں ایک گھر میں آگ لگ گئی ہے اور اس کے اندر سے ایک شخص ملا ہے جس کا پورا جسم میں شدید جھلس گیا ہے، اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل پولیس ٹیموں نے جھلسنے کے نتیجے میں اس کی ٹانگ پر گہرا زخم دریافت کرنے کے بعد بیوی سے تفتیش شروع کی اور اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اسے پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر قتل کیا تھا۔

خاتون نے کہا کہ میں نے شوہر اوراس کی مبینہ گرل فرینڈ کے درمیان واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کا پتا لگا لیا تھا۔ وہ سو رہا تھا جب میں نے اسے آگ لگا کر زندہ جلادیا۔ شوہر کو جان بوجھ کر قتل کے ارادے سے آگ لگانے کےالزام میں خاتون سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں