تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بیوی نے شوہر کے دس ٹکڑے کرکے پھینک دیے، ویڈیو وائرل

نئی دہلی : شوہر کو قتل کرکے ٹکڑے کرنے کے الزام میں مقتول کی اہلیہ اور اس کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا، مقتول کی لاش کے ٹکڑے مختلف مقامات سے برآمد ہوئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ملزمہ پونم اور اس کے بیٹے دیپک کو شوہر کو قتل کرکے اس کی لاش کے 10 ٹکڑے کرکے کچرا کنڈی میں پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے قتل کا واقعہ 30 مئی کو پیش آیا تھا تاہم پولیس نے اب تک مقتول کی لاش کے 6 ٹکڑے برآمد کرلیے ہیں جب کہ مزید کی تلاش جاری ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق پونم نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر انجن داس کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے بعد فریج میں رکھے اور انہیں آہستہ آہستہ ٹھکانے لگانا شروع کیا۔

پولیس کے مطابق 5 جون کو علاقے میں گندی بدبو پھیلنے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور 3 سے دن 4 کی تلاش کے بعد پولیس نے کھوپڑی سمیت دیگر انسانی اعضا برآمد کرلیے۔

بعد ازاں نے پولیس نے علاقہ مکینوں سے تفتیش اور گھر گھر جاکر تصدیق کی جس کے نتیجے میں اعضاء کی شناخت کرلی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران پونم نے پولیس کو بتایا کہ 7 سے 8 سے ان کے شوہر لاپتا ہیں جس کے لیے پولیس میں کوئی آیف آئی بھی درج نہیں کروائی گئی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیپک اور پونم سمیت کئی بار گھر سے نکلتے اور باقیات پھینکتے دیکھا۔ پولیس نے دونوں ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا جنہوں نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں ملزمہ پونم نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا کہ اس کے شوہر کے اس کے بیٹے کے حوالے سے برے عزائم تھے وہ میرے بچے کے ساتھ غلط حرکات کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ پونم نے سال 2017 میں مقتول انجن داس سے دوسری شادی کی تھی کیونکہ ایک سال قبل اس کے پہلے شوہر کالو کا انتقال ہوگیا تھا جس سے اس کے آٹھ بچے ہیں۔

واردات سے پہلے ماں بیٹے نے مقتول کو شراب میں نیند کی گولیاں ڈال کر پلائی بعد ازاں اس کا گلا کاٹ کر لاش کو ایک دن کے لیے گھر میں چھوڑ دیا تاکہ خون مکمل طور پر نکل جائے۔

Comments

- Advertisement -