لاہور : اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنانے والی خاتون نے کہانی سناتے ہوئے کہا اغوا کاروں نے گاڑی چلاتے ہوئے 45 سے 60 منٹ تک تشدد کیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مختصر دورانیے کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے ، ڈیفنس میں اٹھارہ جولائی کو خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔
متاثرہ خاتون نے باخبرسویرا میں اپنی کہانی بیان کردی ، خاتون نے بتایا کہ 18جولائی کو دفتر کی پارکنگ میں 2 لوگ گاڑی میں آگئے، میں گاڑی چلتی رہی، اغوا کاروں نے گاڑی چلاتے ہوئے 45 سے60منٹ تک تشدد کیا۔
متاثرہ خاتون نے کہا اس دوران میں نےفون کو نیچے پھینک دیاتھا اور لائیو لوکیشن شیئر کر کے شوہرکو کال ملادی تھی۔
متاثرہ خاتون نے پولیس کی تفتیش اور رویے پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا پولیس کی جانب سےاب تک کچھ نہیں کیا گیا۔
خاتون نے سوال کیا کیا ہم رزق کمانے کیلئے بھی گھرسے باہرنکلنا چھوڑ دیں؟
یاد رہے لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں خاتون دفتر سے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی تو ایک اغوا کار پچھلی سیٹ پربیٹھ گیا۔
خاتون باہر نکلنے لگی تو دوسرا اغوا کار خاتون کو دھکیل کر ڈرائیونگ سیٹ پربیٹھ گیا، اغوا کار نے زبردستی خاتون کو دوسری سیٹ پر منتقل کیا تاہم خاتون کچھ دور جاکر اپنی جان بچاکر بھاگنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔