امریکا میں خاتون نے خواب میں لاٹری کا نمبر دیکھا اور وہی نمبر اسے لکھ پتی بنا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کی رہائشی خاتون حال ہی میں پک پانچ کی قرعہ اندازی میں پچاس ہزار ڈالر (تقریبا 42 لاکھ روپے) جیتے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نے انکشاف کیا ہے کہ ٹکٹ خریدنے سے پہلے اسے جیتنے والے نمبر خواب میں نظر آئے۔
پرنس جارج کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ دسمبر میں خواب سے بیدار ہوئی جس میں ہندسوں کی ایک تار تھی جو اس کے ذہن میں گونج رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے خواب پر یقین کرتے ہوئے انہوں نے ایک ٹکٹ خریدا جس کا نمبر 99000 تھا، چھٹیوں کے موسم میں ٹکٹ خریدنے کے بعد انہوں نے ایک پارٹی میں شرکت کی، اس رات کے بعد جب انہوں نے اپنا ٹکٹ چیک کیا تو وہ یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ انہوں نے جیک پاٹ جیت لیا۔
رپورٹ کے مطابق ان کا خواب اس وقت سچ ثابت ہوا جب جیتنے والوں کا اعلان کیا گیا، انہوں نے لاٹری کے ذریعے اس نے 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم جیت لی۔
خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ اہلیہ مجھے بتایا تھا لیکن یہ خواب تھا لیکن یہ سچ ثابت ہوا اور شکر ہے اس نے انعامی رقم جیت لی ہے۔
جوڑے نے کہا کہ وہ اب بھی انعامی رقم کے بارے میں سوچ رہے ہیں کہ اسے کس طرح استعمال کیا جائے۔