پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

سفاک خاتون نے ڈیلیوری کے بعد نومولود کے ساتھ کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کیرلا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سفاک خاتون نے بچے کو گھر پر جنم دینے کے بعد معصوم کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے 9 ماہ تک اپنے حمل کو گھر والوں سے چھپایا اور آج بچے کو جنم دینے کے بعد نومولود کو تھیلی میں لپیٹ کر سڑک پر کوڑے دان کے قریب پھینک دیا۔

پولیس نے بتایا کہ صبح 8 بچے کوڑے دان کے پاس نومولود کی لاش کے بارے میں اطلاع ملی تھی، مقتول کے جسم پر لپیٹی گئی تھیلی کی مدد سے ملزمہ کا سراغ لگانے میں کامیابی ملی۔

- Advertisement -

دورانِ تفتیش ملزمہ نے اعتراف کیا کہ اس نے صبح 5 بج کر 30 منٹ پر بیت الخلا میں بچے کو جنم دیا اور گھر والوں کو علم نہ ہو اس لیے اسے تھیلی میں لپیٹ کر باہر پھینکا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے والدین کو حمل کے بارے میں علم نہیں تھا، اور یہ بھی معلوم نہیں ہوا کہ بیٹی نے گھر کے اندر بچے کو جنم دیا ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ ملزمہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے وہ حاملہ ہوئی اور گھر والوں سے اس بات کو خفیہ رکھا۔

ملزمہ کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے کہا کہ خاتون کو معصوم بچے کے قتل کے جرم میں گرفتار کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں