جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

کراچی : فلیٹ سے خاتون کی دو روز پرانی لاش ملی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، خاتون کی لاش دو روز پرانی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ کے فلیٹ سے خاتون کی دو روز پرانی لاش ملی ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ خاتون کی شناخت وریشا جعفری کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون اپنے والد کے ساتھ رہائش پذیر تھی جو کام کے سلسلسہ میں شہر سے باہر گئے ہوئے تھے، گھر واپس لوٹے تو بیٹی کو مردہ حالت میں پایا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خاتون وریشاجعفری کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات موجود نہیں۔

ابتدائی طور پر خاتون کی ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور اس کے ورثا بھی پوسٹ مارٹم کرانے سے منع کررہے ہیں، تاہم دیگر زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسرے واقعے میں نیوکراچی لاسی گوٹھ کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت25سالہ عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ متوفی کی لاش چار نامعلوم افراد اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ متوفی ایوب گوٹھ کا رہائشی تھا، لاش پر بظاہر کوئی تشدد یا زخم کا نشان موجود نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں