تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

خاتون کی انگلیاں سفید کیسے ہوگئیں؟ تصویر وائرل

خاتون بیس سالوں سے ایک ایسے مرض میں مبتلا ہے جس کے باعث ان کے ہاتھ کی انگلیاں سفید پڑ جاتی ہیں۔

مونیکا نامی خاتون کی بیٹی جولی نے ٹویٹر پر والدہ کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ 20 سال سے ریناؤڈ سنڈروم کے مرض میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے خون جلد کی سطح تک نہیں پہنچ پاتا اور ان کی انگلیاں مکمل طور پر سفید ہوجاتی ہیں۔

جولی نے بتایا کہ والدہ کے ساتھ عام طور پر یہ سردیوں میں ہوتا ہے یا جب درجہ حرارت میں اچانک کمی آجاتی ہے تو والدہ کی انگلیاں سفید ہوجاتی ہیں۔

جولی کا کہنا ہے کہ بعض اوقات دستانے ان کی مدد کرتے ہیں لیکن اگر درجہ حرارت زیادہ گر جاتا ہے تو دستانے پہننے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑ تا۔

خاتون کی بیٹی نے بتایا کہ جب ان کی انگلیوں کی رنگت واپس لوٹنا شروع ہوتی ہیں تو انہیں بہت تکلیف ہوتی ہے۔

جولی نے کہا کہ والدہ بتاتی ہیں جب انگلیوں کی رنگت سفید ہوتی ہے تو انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے جسم میں سوئیاں چبھ رہی رہوں۔

جولی کے ٹویٹ پر ہزاروں صارفین نے لائیکس اور کمنٹس کیے، بہت سے لوگ نے ان کی والدہ کی بیماری کے بارے میں جان کر حیران رہ گئے۔

Comments

- Advertisement -