منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

پہلا ٹی 20: پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو 29 رنز سے ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو انتیس رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان ویمنز ٹیم نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کو پہلے ہی اوور میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب ایک رن پر مرینا اقبال آوٹ ہوگئیں۔ جویریہ خان اور بسمہ معروف نے ستاسی رنز کی شراکت قائم کی۔

- Advertisement -

جویریہ چوالیس رنز بناکر اسٹمپ ہوگئیں۔ پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چوبیس رنز بنائے۔

بسمہ معروف پینسٹھ رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش ویمنز ٹیم خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی اور مقررہ اوورز میں پچانوے رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

عائشہ رحمان اور فرگانہ حق تئیس تئیس رنز بناکر نمایاں رہیں۔ انعم امین نے دو، سمیہ صدیقی اور بسمہ معروف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آل راؤنڈ کارکردگی پر بسمعہ معروف میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں