تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

صدر ٹرمپ پر 17 خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات

واشنگٹن : آج کل امریکہ میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے پر جہاں ہالی ووڈ کے پروڈیوسرز اور اداکاروں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں صدر ٹرمپ پر بھی 17 خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام لگا کر ان کیلئے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی گٹھ جوڑ کی تحقیقات سمیت اس وقت کئی تنازعوں میں پھنسے نظر آتے ہیں تاہم خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات نے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے۔

امریکہ بھر سے 17 خواتین نے صدر ٹرمپ پر مختلف نوعیت کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جبکہ ان الزامات کی گونج اب کانگریس میں بھی سنائی دے رہی ہے۔

کانگریس کی خواتین ارکان نے تمام الزامات کی کانگریس میں تحقیقات کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ پر الزامات عائد کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والا شخص وائٹ ہاؤس میں نہیں بیٹھ سکتا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ ہمیشہ سے ہی ان الزامات کی تردید کرتے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات پر کئی کانگریس مین، سینیٹرز اور کارپوریٹ سیکٹرز کے اعلی افسران عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں تاہم صدر ٹرمپ کو اب تک ان الزامات سے کوئی فرق پڑتا نہیں دکھائی دے رہا۔


مزید پڑھیں : خواتین کیخلاف نازیبا ریمارکس، ڈونلڈ ٹرمپ نے معافی مانگ لی


واضح رہے کہ امریکی اخبار نے حال ہی میں2005 میں بنائی گئی ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہیں خواتین کے بارے میں نازیبا ریمارکس دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا، آڈیو کلپ میں ٹرمپ ٹی وی میزبان بلی بش کیساتھ خواتین سے متعلق غیراخلاقی گفتگو کررہے تھے۔

جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے  ویڈیو میں خواتین سے متعلق نازیبا ریمارکس دینے  پر معافی مانگی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -