پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شادی کیوں نہیں کی، نئے آشنا کے ساتھ مل کر پرانے کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں ہونے والے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کی واردات کر نے والی قاتلہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ ملیر کینٹ پولیس نے گزشتہ روز ملنے والی لاش کا معمہ ایک دن میں حل کرلیا، کامیابی کے لیے پولیس نے جدید تکنیکی سہولیا ت کا سہارا بھی لیا۔

گزشتہ روز گلشنِ رومی سے جوادنامی شخص کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ٹیکنیکل سپورٹ سسٹم اور انٹیلی جنس اطلاعات پر کامیاب کارروائی کی۔

حراست میں لیے جانے پر ملزمہ نے اعترافی بیان میں بتایا کہ مقتول نے اُس سے شادی کا وعدہ کیا تھا۔مقتول کے شادی سے انکار پر ملزمہ نے بدلہ لینے کے لیے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کی واردات کی ۔

پولیس نے ملزمہ کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم زیر حراست ملزمہ کے بیان کے مطابق قتل کی اس واردات کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں اس کا آشنا بھی شامل ہے۔پولیس نے ملزمان کے زیرِ استعمال گاڑی، جس میں قتل کی واردات کی گئی، تحویل میں لے لی ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق حراست میں لی گئی ملزمہ کا ساتھی فرار ہے، جس کی تلاش جاری ہے، انٹیلی جنس بنیادوں پر چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں