پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

معروف یونیورسٹی کے باہر طلبا کو منشیات فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : تعلیمی اداروں میں طلبا کو منشیات فروخت کرنے والی خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران 5 کارروائیوں میں خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور کارروائیوں میں 44 لاکھ سے زائد مالیت کی 3.445 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔

- Advertisement -

اے این ایف کا کہنا ہے کہ اسلام آبادکی یونیورسٹی کے قریب سے خاتون منشیات فروش سے1کلوہیروئین، کوہاٹ میں بس اسٹینڈ پر ملزم کے قبضے سے 550 گرام منشیات اور ملتان میں یونیورسٹی کےقریب ملزم سے495گرام آئس برآمد ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ، منشیات سے پاک تعلیمی اداروں کا قیام اےاین ایف کی اولین ترجیح ہے۔

اے این ایف نے ٹونمی موڑ ڈیرہ غازی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائدآئس برآمد کرلی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں