پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

سوات میں خواتین کو کرکٹ میچ کھیلنے سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سوات میں ضلعی انتظامیہ نے خواتین کو کرکٹ میچ کھیلنے سے روک دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سوات کے علاقے چارباغ میں مقامی عمائدین کی مداخلت پر ڈی ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنر نے خواتین کا کرکٹ میچ رکوایا۔

چیئرمین تحصیل کونسل چار باغ احسان اللہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورت حال ٹھیک نہیں اس لیے میچ منسوخ کیا گیا ہے۔

میچ دیکھنے کے لیے آنے والی خواتین اور کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، انتظامیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کو جاری رکھا جائے۔

واضح رہے کہ سوات میں مقامی ٹیموں گل کدہ اور کانجو کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں