منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کے سامان سے زہریلے سانپ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شمس آباد ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین مسافروں کے سامان سے زہریلے سانپ برآمد کرلئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو خواتین بنکاک سے حیدرآباد پہنچی تھیں جن کے لگیج میں دوباسکٹس موجود تھیں، کسٹم حکام نے ان باسکٹس کا معائنہ کیا تو ان میں دو زہریلے سانپ موجود تھے۔

کسٹم حکام نے دونوں خواتین کو گرفتار کرلیا ہے اور سانپوں کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، جبکہ سانپوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل چین میں پتلون میں چھپا کر 100 سے زائد سانپوں کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی، سانپوں کو ہانگ کانگ سے لایا جارہا تھا۔

چینی کسٹم حکام نے بتایا کہ اسمگلر سانپوں کو ہانک کانگ سے چین اسمگل کررہا تھا، ہانگ کانگ اور چین کی سرزمین کے درمیان ایک چوکی پر گرفتار کیا گیا، اسمگلر کی پتلون سے 5 مختلف نسلوں کے سانپوں کو برآمد کیا گیا۔

کسٹم حکام کا مزید کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے سانپوں میں 4 غیرمقامی ہیں اوراسی وجہ سے بغیرسرٹیفکیٹ انھیں لانے پر پابندی ہے۔

اپارٹمنٹ کی لفٹ ٹوٹ گئی، متعدد زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ سے آنے والے شخص نے زندہ سانپوں کو اپنی پتلون کی جیبوں میں چھپا رکھا تھا۔ تلاشی کے دوران 6 پلاسٹک بیگز سے مختلف اقسام کے زندہ سانپ برآمد ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں