منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

جرمنی میں خواتین ڈرائیور کے نقاب پر پابندی برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمنی کی عدالت نے مسلمان خواتین ڈرائیور پر نقاب کے استعمال پر پابندی برقرار رکھتے ہوئے انہیں ڈرائیونگ کے دوران چہرہ ڈھانپنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کی عدالت عظمیٰ کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا کہ جب ایک مسلم خاتون ڈرائیور نے عدالت سے یہ اپیل کی تھی کہ وہ گاڑی چلاتے ہوئے اپنے مذہب کے مطابق چہرہ ڈھانپ کر رکھنا چاہتی ہیں۔

خاتون نے موقف اختیار کیا تھا کہ گاڑی چلاتے ہوئے نقاب نہ کرنے کی اجازت ان کی مذہبی آزادی کے خلاف ہے، وہ اپنی روز مرہ کی معمولات زندگی اپنے مذہب کے بتائے ہوئے طریقےکے مطابق گزارنا چاہتی ہیں۔

- Advertisement -

کینیڈا میں خواتین کے نقاب پر پابندی کا قانون معطل

جرمنی کی اعلیٰ عدالت کا کہا تھا کہ مذکورہ خاتون عدالت کو یہ بتانے میں کامیاب نہ ہوسکیں کہ کس طرح اس قانون کے ذریعے ان کی مذہبی آزادی متاثر ہو رہی ہے یا پھر کس طرح سے نقاب نہ کرنے سے ان کو کوئی خطرہ ہے۔

خیال رہے کہ جرمنی کے ٹریفک قوانین کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران چہرے کو ڈھانپے پر پابندی ہے تاکہ گاڑی چلانے والے کی شناخت واضح ہوسکے اور ڈرائیونگ کے دوران خود بھی محفوظ رہیں اور دیگر ڈرائیورز کا تحفظ بھی ممکن ہوسکے۔

آسٹریا میں عوامی مقامات پر پورے چہرے کے نقاب پر پابندی

خیال رہے کہ اس قانون کو گذشتہ سال ستمبر میں منظور کیا گیا تھا جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور اس کی مدد سے پولیس کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے میں آسانی ہوتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں