تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی عرب میں شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کا سرقلم کر دیا گیا

جدہ : سعودی عرب میں شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کا سرقلم کر دیا گیا، یمنی بیوی نے غصے میں چاقو کے متعدد وار کر کے قتل کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں مقیم سعودی شہری احمد بن عمر بافرط کو اس کی بیوی نے غصے میں آکر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد مقدمہ فوجداری عدالت میں بھیج دیا۔

فوجداری عدالت نے تمام شواہد اور اقبال جرم کے بعد قاتلہ کو سزائے موت سنا دی۔

بعد ازاں ملزمہ نے سزا کیخلاف اپیل دائر کی ، اپیل کورٹ نے بھی فوجداری عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا، جس پر اعلی ٰ عدالت میں اپیل کی گئی، اعلی ٰ عدالت نے شواہد اور جرم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے قصاص کے سابقہ فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سزائے موت کے حکم کی توثیق کردی۔

اعلی ٰ عدالت نے وزارت داخلہ کو فیصلے پر عمل درآمد کا حکم بھی جار ی کر دیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا سعودی عرب میں اسلامی شرعی قوانین رائج ہیں، جس کے تحت مجرموں کی سزا دینے اور انصاف کے تقاضوں پر عمل کیاجاتا ہے اور قوانین کے خلاف عمل کرنے والوں کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں۔

واضح رہے سعودی عرب میں اب بھی تلوار سے سرقلم کرکے سزائے موت دینے کا طریقہ رائج ہے اور عموماً جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد مجرموں کا کھلے عام سرقلم کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -