اجمیر شریف : بھارت میں دو خواتین لڑتے لڑتے ایک نالے میں جاگریں، جھگڑے کی وجہ جائیداد کا تنازعہ بتایا جارہا ہے۔
بھارتی ریاست راجھستان کے شہر اجمیر میں ایک مضحکہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
مذکورہ ویڈیو ایک راہگیر نے پیٹرول پمپ پر ہونے والے جھگڑے کے دوران بنائی، ویڈیو میں دو کروڑ پتی خواتین نالے کے اندر آپس میں گتھم گھتا ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر خاندان کے دیگر لوگ بھی نالے میں کود پٌڑے اور ان کو چھڑوانے کے بجائے خود بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔
अजमेर के करोड़पति घर की देवरानी-जेठानी में हुआ विवाद, लड़ते लड़ते नाले में गिरी pic.twitter.com/XQbT1XKrs0
— The Fact Factory. (@FactTheFactory) June 17, 2022
صورتحال اس وقت گرم ہوئی جب دوخواتین لڑرہی تھیں تو اس دوران ایک اور خاتون نے نالے میں چھلانگ لگا دی اور ایک خاتون کو مارنا شروع کردیا جس کے بعد ایک آدمی بھی کود پڑا اور اس خاتون کو دبوچ لیا۔
یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود لوگوں نے اس آدمی کو اوپر سے لاتیں گھونسے مارنا شروع کردیے
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پمپ کے مالک نریندر کماوت اور ان کے متوفی بھائی کے خاندان کے درمیان کافی عرصے سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔
متوفی کے بھائی کی بیوہ سنگیتا کماوت اپنے ماموں کے ساتھ پٹرول پمپ پہنچی اور نریندر کماوت کے گھر والوں سے لڑائی شروع کردی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہنگامہ آرائی ختم کرادی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف جسمانی تشدد، ہراساں کرنے اور توڑ پھوڑ کی شکایات درج کرائی ہیں۔