کراچی: شہرِ قائد کے علاقے صدر میں واقع ہوٹل سے خاتون کی پھندا لگی نعش برآمد ہوئی ہے‘ مقتولہ نے دو ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں واقع ہوٹل سے فرحین نامی خاتون کی نعش برآمد ہوئی ہے، مقتولہ کا تعلق اسلام آباد سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ نے دو ماہ قبل ہی پسند کی شادی کی تھی، مقتولہ کی شناخت 28 سالہ فرحین کے نام سے ہوئی ہے۔
دادو کینال نہر سے 20 سالہ خاتون کی لاش برآمد
رات گئے خاتون کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ خاتون کی نعش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد مقتولہ کا شوہر دبئی فرار ہوگیا ہے، پولیس نے شبے کی بنیاد پر مقتولہ کے شوہرکے دوست سعید کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔