تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

چھ روز تک بغیر پھیپھڑوں کے زندہ رہنے والی خاتون

کینیڈا: پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا میلیسا بینوٹ نامی خاتون نے 6 دن بغیر پھیپھڑوں کے گزار کر سب کو حیران کردیا، اب وہ معمول کے مطابق زندگی بسر کرہی ہیں۔

جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے کا محاورہ کینیڈین خاتون پر صادر آتا ہے کہ جب کینیڈا ٹورنٹو جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز نے پھیپھڑوں کے انفکیشن میں مبتلا میلیسا بینوٹ نامی خاتون کی جان بچانے کے لیے اُن کے جسم سے پھیپھڑوں کو باہر نکال کر جسم میں خون کی روانی کو جاری رکھنے کے لیے مصنوعی مشینیں لگائیں۔

جدید سائنسی دور میں جہاں آپریشن اور سرجری کے نت نئے طریقے متعارف ہوئے وہی کینیڈین خاتون کی بگڑتی ہوئی طبیعت کو دیکھ کر ڈاکٹرز کے پینل نے فیصلہ کر کے خاتون کے جسم سے پھپھڑے نکالے اور خون کی روانی کو جاری رکھنے کے لیے مصنوعی طریقے سے آکسیجن فراہم کی۔

یونیورسٹی ہیلتھ نیٹورک کے انتہائی نگہداشت کے سربراہ ڈاکٹر نیال فرگوسن کے مطابق میلیسا کی قیمتی جان بچانے کے لیے اس کے جسم سے پھیپھڑے نکالے گئے جس کا مقصد خاتون کی جان کو محفوظ رکھنا تھا۔

ڈاکٹر نے کہا کہ ’’ٹیم نے جس وقت فیصلہ کیا اُس وقت کوئی ڈونر موجود نہیں تھا اس لیے مصنوعی آکسیجن دینے کا فیصلہ کیا گیا، یہ انتہائی حساس معاملہ تھا تاہم مریضہ کی رضامندی کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا کیونکہ اس طرح کا معاملہ ماضی میں کبھی پیش نہیں آیا‘‘۔

سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم نے اس معاملے پر مریضہ کی رضامندی کے ساتھ رسک لینے کا انتخاب کیا، لیکن کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ ملیسا کو 6 دن مشینوں کے سہارے زندہ رہنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا موقع تھا کہ جب کوئی ایسا مریض ہمارے آئی سی یو میں موجود تھا جو مصنوعی پھیپھڑوں اور دل پر گزارا کررہا تھا۔

ڈاکٹرز نے میلیسا کے پھیپھڑوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا جس کے بعد اب وہ معمول کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کررہی ہے تاہم ابھی ڈاکٹر اُن کی صحت کی مکمل جانچ پڑتال رکھے ہوئے ہیں۔ بیماری کے باعث خاتون کے گردوں پر غیر ضروری دباؤ پڑا جنہیں آئندہ کچھ ماہ بعد تبدیل کیا جائے گا۔

ڈاکٹرز کی ٹیم نے اس کامیاب تجربے سے حاصل ہونے والی معلومات کو جرنل آف تھوریسک اور کارڈیو ویسکیولر سرجری میں شائع کیا ہے جو دیگر ڈاکٹرز اور میڈیکل کے طلبا کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -