اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

متعدد خواتین کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ کئی خواتین کے حوالے سے قابل اعتراض مواد شئیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل راولپنڈی نے کاروائی کرتے ہوئے آن لائن ہراسگی میں ملوث ملزم کو شکنجے میں جکڑ لیا، ترجمان نے بتایا کہ متعدد خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور اس طرح کے مواد شئیر کرنے والے ملزم کو پکڑ لیا گیا ہے۔

ملزم شاہزیب اعجاز نے متاثرہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر واٹس ایپ سے شیئر کیں، ملزم نے قابل اعتراض مواد لڑکی کے گھر والوں کو بھی بھیجا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم سے 2 موبائل فون، 3 واٹس ایپ اکاؤنٹ برآمد کرلیے گئے، ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، متعدد جعلی فیس بک اکاؤنٹس کا بھی پتا لگالیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم سے متعدد متاثرین کی ویڈیوز ریکارڈ برآمد ہوئی ہیں، ملزم متاثرین کو بلیک میل کرکے بھاری رقوم بٹورتا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں